ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فاکس نیوزمیں جنسی ہراسانی کا تیسرا اسکینڈل،خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ٹی وی کاتیسرامیزبان برطرف

فاکس نیوزمیں جنسی ہراسانی کا تیسرا اسکینڈل،خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ٹی وی کاتیسرامیزبان برطرف

Sun, 10 Sep 2017 20:17:58    S.O. News Service

نیویارک،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکا میں روایتی نظریات کے مطابق نشریات پیش کرنے والے مقبول ٹی وی نیٹ ورک فاکس نیوز کو ایک بار پھر جنسی ہراسانی کے ایک خطرناک اسکینڈل کا سامنا ہے۔ ایک سال سے کم عرصے میں یہ اپنی نوعیت کا تیسرا کیس ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فاکس نیوز نے ایک پروگرام کے پیش کار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔اگست کے اوئل میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فاکس نیوز نے پروگرام دی اسپیشلسٹس کے میزبان ایرک بولنگ نے اپنی تین خواتین ساتھیوں کو اعضائے تناسل کی تصاویر ارسال کی تھیں۔فاکس نیوز کی ویب سائیٹ کے مطابق تینوں خواتین کو متنازع تصاویر پچھلے چند برسوں کے دوران بھیجی گئیں۔فاکس نیوز نے اس تیسرے اسکینڈل کی تفصیلات اور اس میں ملوث پروگرام کے میزبان کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم پچھلے دونوں کیسز کی غیر جانب دار ماہرین قانون کے ذریعے چھان بین کا اعلان کیا گیا تھا۔فاکس نیوز کی ترجمان نے بتایا کہ وکلاء خفیہ طور پر الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم وہ تحقیقات میں کس نتیجے تک پہنچے ہیں اس کی تفصیل سامنے نہیں لائی گئی۔ائرک بولنگ کے کیس سے قبل جولائی 2016ء کو فاکس نیوز کے چیئرمین روجر ایلز کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑاتھا۔


Share: